علامہ اقبال کی ازدواجی زندگیMarital life of Allama Iqbal|

Ticker

6/recent/ticker-posts

Header Ads Widget

علامہ اقبال کی ازدواجی زندگیMarital life of Allama Iqbal|

علامہ اقبال کی ازدواجی زندگی

Marital life of Allama Iqbal

 صدیقی ثمینہ بیگم
انچارج پرنسپل  و  صدر شعبہ اردو
ڈاکٹر بدرالدین سنیئر کالج،جالنہ ،مہاراشٹر

اقبال کی پہلی شادی ۱۸۹۳ ء میں جب کہ ان کی عمر مشکل سے سولہ سال تھی ، گجرات کے رئیس خان بہادر ڈاکٹر عطامحمد خان کی بڑی صا حبز ادی سے ہوئی جن سے ایک بیٹی مریم اور ایک بیٹا بیر سٹر آفتاب اقبال پیدا ہوۓ ۔ یہ شادی معاشرتی زندگی کے لئے کا میاب ثابت نہ ہوئی ۔زوجین کے تعلقات روز بروز کشید ہ اور مابین اختلاف کی خلیج وسیع سے وسیع تر ہوتی چلی گئی ۔ جب پہلی بیوی سے مصالحت کی کوئی صورت نہ پیدا ہوئی تو انگلستان سے واپسی پر ،اقبال دوسری شادی کے خواہاں ہوۓ ۔ موچی در داز ہ لا ہور کے کشمیری خاندان کی ایک لڑ کی سے جو اس وقت وکٹوریا گرلز اسکول میں زیرتعلیم تھی ،رشتہ طے پایا اور اقبال کے بڑے بھائی شیخ عطامحمد اور دوسرے بزرگوں کی موجودگی میں نکاح بھی پڑھا دیا گیا ۔ البتہ رخصتی اس وقت عمل میں نہ آئی ۔اسی اثنا میں علامہ کے نام گمنام خطوط آنے لگے جن میں منکوح خاتون کے خلاف طرح طرح کے الزامات لگاۓ گئے ۔ نتیجتاً رخصتی غیر معینہ مدت کے لئے ملتوی ہوگئی اور ا قبال بھی لڑکی کی طرف بدظن رہے۔

 

Marital life of Allama Iqbal

پہلی اور دوسری شادی کے ان نتائج نے اقبال کوذہینی الجھنوں میں ڈال دیا ۔ کچھ دنوں بعد علامہ کے ایک دوست مدھیانے سے ایک لڑ کی کا رشتہ لاۓ اور سارے اعزاز واحباب کی شرکت کے ساتھ اس لڑکی کے ساتھ اقبال کی شادی ہوگئی ۔ چند روز بعد جب لدھیانے والی بیگم لا ہور آ گئیں تو گجرات والی پہلی بیگم بھی وہاں پہنچ گئیں اور دونوں انارکلی والے مکان میں علامہ کے ساتھ رہنے لگیں ۔ ادھر موچی دروازے والی خاتون کی طرف سے پھر سلسلہ جذ باتی شروع ہوئی ۔اقبال کی طرف سے واقعات کی تحقیق کی گئی تو پتہ چلا کہ گمنام خطوں میں لڑکی پر جو الزامات لگائے گئے تھے وہ بے بنیاد تھے اورایک شخص نے اپنی ذاتی غرض سے شادی میں رخنہ ڈالا تھا۔ حقائق کے سامنے آنے کے بعد خو دلڑ کی نے علامہ کوایک خط لکھا جس میں اس بات پر بے حدافسوس کا اظہار کیا گیا کہ علامہ نے ایک بہتان پر یقین کرلیا۔ ساتھ یہ بھی لکھ دیا کہ میرا نکاح آپ کے ساتھ ہو چکا ہے ، اب میں دوسرے نکاح کا تصور بھی نہیں کرسکتی ۔ اسی حالت میں پوری زندگی بسر کروں گی اور روز قیامت آپ کی دامن گیر ہو گی ۔ان باتوں کا ایسا اثر ہوا کہ علامہ نے دوبارہ نکاح کے ساتھ ان سے شادی کر لی جن کےبطن سے جاوید ( ڈاکٹر جاوید اقبال) اور منیرہ پیدا ہوۓ ۔ جاوید ومنیرہ کی والدہ ، اقبال کے ذہنی سکون واطمینان کا سرماتھیں ۔۱۹۱۳ءان کی شادی کے بعد وہ اپنی از دواجی زندگی کو ہر طرح کا میاب سمجھتے تھے ۔ علامہ کی دو بیویوں نے علامہ کی زندگی میں وفات پائی  اور تیسری بیوی (لا ہور ) نے ۱۹۳۵ء میں انتقال کیا ۔ جب کہ ان کے بیٹے جاوید کی عمر صرف گیارہ اور منیرہ کی پانچ سال تھی ۔  

Post a Comment

1 Comments

  1. youtube! - Cvpl - YouTube Tutorials - VideoDl
    youtube! - Cvpl. Find videos for the most popular videos at YouTube, TV, TVG, Youtube, youtube to mp3 conconventer YouTubeG and more.

    ReplyDelete