Qudrat ka Shahkar By Ameen e Hazeen|قدرت کا شاہکار-امین حزیںؔ

 

قدرت کا شاہکار-امین حزیںؔ
Qudrat ka Shakar By Ameen e Hazeen

قدرت کا شاہکار-امین حزیںؔ

 

کتنی ننھی سی تتلی ہے

 کیسی پُھر           تی سے اُڑتی  ہے

 

اس ڈالی سے اس ڈالی پر

کلیوں پھولوں پر مر تی ہے

 

پھولوں کی دیوانی ہے یہ

اس لئے  با غوں میں رہتی ہے

 

رنگ برنگے پر تو دیکھو

ان میں  کتنی رنگینی  ہے

 

قوس قزح کے رنگوں وا لی

نا زک سی ننھی سی پری ہے

 

اڑنا ، تھر کنا کا م ہے اس کا

دن بھر بس اڑتی رہتی ہے

 

اپنے  کام سے کام ہے اسکو

سب پھولوں کا رس پیتی ہے

 

پکڑوں گے کیا؟ ہاتھ نہ آ ے

چنچل ہے ، ہشیار بڑی ہے

 

اس کے نقش و نگا ر کے  صد قے

قدرت کا شہکا ر بنی ہے

 

 

 

Post a Comment

Previous Post Next Post

Ad 1

Ad 2