Lamha-e-Ghanimat By Sahir Ludhianv|لمحۂ غنیمت-ساحر لدھیانوی

لمحۂ غنیمت-ساحر لدھیانوی
Lamha-e-Ghanimat By Sahir Ludhianv

مسکرااے زمین ِ تیرہ و تار

سر اُٹھااےدبی ہوئی مخلوق

دیکھ وہ مغربی اُفق کے قریب

آند ھیا ں پیچ وتاب کھانے لگیں

اور پرانےقمارخانےمیں

کہنہ شاطربہم اُلجھنےلگے

کوئی تیر ی طرف نہیں نگراں

یہ گراں بار،سرد زنجیر یں

زنگ خوردہ ہیں،آہنی  ہی سہی

آج موقع ہے،ٹوٹ سکتی ہیں

فرصِت یک نفس غنیمت جان

سراُٹھا،اےدبی ہوئی مخلوق

  

Post a Comment

Previous Post Next Post

Ad 1

Ad 2