khulfaye raasheedin ko khwab mein dekhna|خلفائے راشیدین کو خواب میں دیکھنا

Ticker

6/recent/ticker-posts

Header Ads Widget

khulfaye raasheedin ko khwab mein dekhna|خلفائے راشیدین کو خواب میں دیکھنا

 

خلفائے راشیدین کو خواب میں دیکھنا
khulfaye raasheedin ko khwab mein dekhna

حضرت ابو بکر صد یق رضی اللہ عنہ

اوّل خلیفہ حضرت امیر المومنین حضرت ابو بکر صدیق رضی اللہ تعالےٰ عنہ ہیں ۔ حضرت سیرین رحمتہ اللہ علیہ نے فرمایا ہے کہ اگر کوئی شخص خلیفٔہ اوّل ابو بکر صدیق رضی اللہ عنہ کو خواب میں دیکھے تو یہ دلیل خوشی اور کرامت  کی ہے ۔

حضرت کرمانی رحمتہ اللہ علیہ نے فرمایا ہے کہ اگر آپ کو کوئی  کسی شہر میں زندہ دیکھے تو یہ اس امر کی دلیل ہے کہ اس ملک  اور شہر کے لوگ بکثرت زکواۃ اور صدقہ دیتے ہیں ۔ اور یہ امر تب ہے کہ جب آ پ کو۳؂ کشادہ اور خوش دیکھیں اور اگر۴؂ تُرش رو دیکھیں تو پھر پہلے کے۵؂خلاف ہے

حاشیہ

۳؂ کشادہ رو:   راضی،خوش      

۴؂ترش رو:   ناراض ، نا خوش

۵؂خلاف:   برعکس ،اُلٹ

حضرت عمر بن الخطاب رضی اللہ عنہ

دوسرے خلیفہ امیر المو مینن عمر بن الخطاب رضی اللہ تعالےٰ عنہ ہیں۔ حضرت ابن سیرین رحمتہ اللہ علیہ نے فرمایا ہے کہ اگر کوئی شخص آپ کو خواب میں دیکھے تو اس امر کی دلیل ہے کہ وہ شخص۶؂ عادِل اور۷؂ منصف ہے اور اگر آپ کسی کو شہر میں کُشادہ رُو اور خوش طبیعت دیکھیں تو اس امر کی دلیل ہے کہ اُس شہر میں عدل انصاف ظا ہر ہو گا۔

حاشیہ

۶؂ عادل :   عدل کرنے والا

۷؂ منصف:   انصاف کرنے والا

حضرت عثمان بن عفّان رضی اللہ عنہ

تیسرے خلیفہ امیر المو منین حضرت عفّان رضی اللہ تعالےٰ عنہ ہیں ۔ ابن سیرین رحمتہ اللہ تعالےٰ علیہ نے فرمایا ہے کہ اگر کوئی شخص آپ کو خواب میں خوش طبیعت اور ہنستا ہُوا دیکھے تو اس امر کی دلیل ہے وہ۸؂ کر امت اور ۹؂شجاعت کو کسی شہر میں خوش طبع اور کُشادہ رُو دیکھیں تو اس امر کی دلیل ہے کہ اُس شہر کے لوگ قرآن مجید اور علم سیکھنے میں۱۰؂ رغبت کریں گے۔

حاشیہ

۸؂ کرامت:  بزرگی،بخش

۹؂ شجاعت:  دلیری، بہادری

۱۰؂ رغبت کریں گے:   توجہّ کریں گے

حضرت علی المرتضٰی رضی اللہ عنہ

چو تھے خلیفہ حضرت امیر المومنین علی المرتضٰی رضی اللہ تعالےٰ عنہ ہیں ۔ حضرت ابن سیرین رحمتہ اللہ تعالےٰعلیہ نے فرمایا ہے کہ اگر کوئی شخص آپ کو خواب میں خوش طبیعت اور ہنستے ہُوئے دیکھے تو اس امر کی دلیل ہے کہ وہ ۱؂کرامت اور۲؂شجاعت اور سرداری پائے گا اور جس شہر میں دیکھے گا وہ شہر عدل اور انصاف سے ۳؂متصّف ہوگا۔ لیکن گاہے گاہے اُن کے درمیان۴؂ نزاع ۔۵؂جدل اور جھگڑا ہوتا رہے گا۔

حاشیہ

۱؂کرامت:  بزرگی ،بخش

۲؂ شجاعت:  دلیری ،بہادری

۳؂ متصف:  صفت والا

۴؂ نزاع: جھگڑا،فساد

۵؂ جدل:  لڑائی وغیرہ

باقی اصحابِ کرام کو خواب میں دیکھنا

حضرت  ابن سیرین رحمتہ اللہ علیہ نے فرمایا ہے کہ اگر کوئی  شخص صحابہ رضی اللہ عنہم کو خواب میں دیکھے تو د لیل ہے کہ راہِ دینِ اسلام میں یگانہ ہوگا اور مُسلمانوں میں قول کا سچّا اور بادیانت مشہور ہوگا۔ آنحضرت صلے اللہ علیہ وسلّم نے ارشاد فرمایا ہے: اَصۡحَابَیۡ کاا لنُّجُوۡ مِ بِاَ یِّھِمۡ اِقۡتَدَیۡتُمۡ اِھۡتَدَ یۡتُمۡ۔(میرے اصحاب ستاروں کی مانند ہیں جس کی بھی  تا بعداری کروگے ہدایت پاؤگے۔)

حضرت امام حسن و حسین رضی اللہ تعالیٰ عنہا

امیر المومنین حضرت امام حسن و حسین رضی اللہ تعالےٰ عنہا کو جو شخص خواب میں دیکھے گا۶؂ خیر اور راحت پائے گااور آخر کار۷؂ شہداء کا درجہ پائے گا ۔

حاشیہ

۶؂ خیروراحت:   بھلائی اور خوشی

۷؂ شہداء:   جنہوں نے اللہ کی راہ میں جان دی ہو

حضرت جعفر طیار رضی اللہ تعالیٰ عنہ

اگر کوئی شخص حضرت طیار رضی اللہ تعالےٰ عنہ کو خواب میں دیکھے تو وہ حج اور جہاد کرے گا۔

ابو ہریرہ وانس بن مالک رضی اللہ تعالیٰ عنہ

اگر کوئی شخص حضرت ابو ہریرہ رضی اللہ عنہ یا انس بن مالک رضی اللہ تعالےٰ عنہ کو خواب میں دیکھے تو اس امر کی دلیل ہے کہ وہ سنتوں کی طرف راغب ہو گا اور علم اور شریعت کو پسند کرے گا۔

حضرت سلمان فارسی رضی اللہ عنہ

اگر کوئی شخص خواب میں حضرت سلمان فارسی رضی اللہ تعالےٰ عنہ کو دیکھے تو اس امر کی دلیل ہے کہ اللہ تعالیٰ اُس کو علم اور قرآن عنایت فرمائے گا اور ۸؂عاقبت محمود ہو گی۔

حاشیہ

۸؂ عاقبت محمود:  انجام نیک

حضرت عبد اللہ بن عباس وابن مسعود رضی اللہ عنہم

اگر کوئی شخص حضرت عبد اللہ بن عباس یا ابن مسعود رضی اللہ عنہم کو خواب میں دیکھے تو اس امر کی دلیل ہے کہ وہ کارِ دین میں مجتہد ہوگا:-

حضرت بلا ل حبشی رضی اللہ تعالےٰ عنہ

     اگر کوئی شخص بلال حبشی رضی اللہ تعالےٰ عنہ کو خواب میں دیکھے تو اس امر کی دلیل ہے کہ مشہور ہوگا اور ۱؂موذّنوں کا ثواب پائے گا اور اہل سنت والجماعت کی راہ پر چلے گا ۔حاصل یہ ہے کہ آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلّم کے اصحابِ کرام کو خواب میں دیکھنا ۲؂خیر منفعت کی دلیل ہے ۔

حاشیہ

۱؂ مؤدنون:  اذان دینےوالا

۲؂ خیر منفعت:  بھلائی اور فائدہ

عالموں اور حکیموں اور زاہدوں کو دیکھنا

     اگرکوئی شخص عالموں ، حکیموں یا۳؂زاہدوں کو خواب میں دیکھے گا تو اس امر کی دلیل ہے کہ وہ خیر و طاعت کے کاموں پر تو فیق پائے گا او ر علم حاصل کرے گا۔ کیونکہ علماء آنحضرت صلّے اللہ علیہ وآلہٖ وسلّم کے وراث اور مسلمانوں کے رہنما ہیں۔
            اگر کوئی شخص  خواب میں کسی شہر یا محلّے میں علماءوحکماء کے گروہ کو جمع ہوتے دیکھے تو اس امر کی دلیل ہے اُس شہر کے لوگ جاہلوں  پر گفتار اور کردار اور امرو نہی سے ۴؂نصرت پائیں گے ۔اب باقی چیزوں کی تعبیر کو۵؂ حروفِ معجم کے طور پر بیان کیا جاتا ہے ۔

حاشیہ

۳؂ زاہدوں:  پرہیزگاری

۴؂ نصرت:  کامیابی

۵؂ حروفِ معجم:  الف۔ب:-

کتا ب کا نام

تعبیرالرؤیاء

مصنف

علا مہ ابن سیرین

اُردو ترجمہ

ابو القاسم دلاوری

ناشر

فرید بُکڈپو (پرائیویٹ ) لمٹیڈ

 

 

 

Post a Comment

0 Comments