سونے کی سنتیں
Sone ki Sunnatein
- رات کو جلدی سوجانا (مگریہ کہ دینی یا دنیوی کوئی ضروری کام ہو)۔
- گھر کے دروازے کو بسم اللہ پڑھ کر اچھی طرح بند کردینا۔
- برتن اور مشکیزہ وغیرہ ڈھانک دینا۔
- چراغ (اور زائد لائٹیں وغیرہ )بجھادینا۔
- باوضو سونا۔
- ہاتھوں میں چکنا ہٹ ہوتو اسے دھوکر سونا۔
- بستر جھاڑ کر سونا۔
- سرمہ لگانا ۔
- سونے سے پہلے وصیت کرنا۔
- اچھی نیت سے سونا۔
- سونے سے پہلے توبہ کرلینا۔
- اپنے دل کو کینہ اور حسد سے پاک کرکے سونا۔
- تہجد کی نیت کرکے
سونا۔
- حدیث میں وارد مسنون
دعائیں پڑھ کرسونا۔
- آیت الکرسی پڑھ
کرسونا۔
- سورہ بقرہ کی آخری
دو آیتیں پڑھ کر سونا۔
- سورہ کافرون پڑھ
کرسونا۔
- سورہ اخلاص اور معوِّذتین
(سورہ فلق اورسورہ ناس)پڑھ کر دونوں ہتھیلیوں
پر دَم کرکے اپنے پورے جسم پر پھیرنا۔
- سورہ الم سجدہ، سورہ
ملک، سورہ بنی اسرائیل اور سورہ زمر پڑھ کر سونا۔
- مسبحات (یعنی : سورہ
حدید،حشر،تغابن،جمعہ،اور سورہ اعلی) پڑھ کرسونا۔
- داہنی کروٹ پر سونا۔
- چہرہ کے نیچے داہنا ہاتھ رکھ کرسونااور تین مرتبہ یہ دعاپڑھنا:اللھُمَ قِنِی عَذَابَکَ یَومَ تَبعَثُ عِبَادَک۔
- نیند آنے تک اللہ سبحانہ و تعالی کاذکر کرنا۔
- حالت جنابت میں سوناہوتو استنجاء(ناپاکی دھوکر)وضو کرنا۔
- جب خواب دیکھے تو آداب خواب کی رعایت کرنا۔
- آنکھ کھلنے پرمسواک کرنا۔
- اوندھے منھ نہ سونا۔
- چت لیٹنے کی صورت میں ایک پیر کھڑاکرکے دوسرے پیر پر نہ چڑھانا۔
- دو آدمیوں یا دو عورتوں کا ایک چادر یا ایک بستر میں نہ سونا۔
- بغیر منڈیر کی چھت پر نہ سونا۔
- عام راستے پر نہ سونا۔
- بیٹھے ہوئے مجمع کے درمیان نہ سونا۔
- قیلولہ
کرنا یعنی دوپہر کے کھانے کے بعد سونا۔
بحوالہ ؛ سنن وآداب، ص۲۸تا۳۵